Home / جرائم / بہاولنگر: رشتے سے انکار پر لڑکی کے اہلخانہ کو پھنسانےکیلئے باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

بہاولنگر: رشتے سے انکار پر لڑکی کے اہلخانہ کو پھنسانےکیلئے باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

 

 

بہاولنگر: صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں رشتے سے انکار پر لڑکی کے اہل خانہ کو پھنسانے کے لیے سنگدل باپ نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کرکے الزام لڑکی کے ماموں اور کزن پر لگادیا۔پولیس کے مطابق ملزم اشرف اپنے پڑوسی کی بیٹی کو پسند کرتا تھا اور دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔تاہم لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے رشتے سے انکار پر ملزم نے 19 مئی کو اپنی ہی بیٹی نصرت کی جان لے لی اور لاش پڑوسی کے گھر میں پھینک دی۔بعدازاں ملزم نے اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں لڑکی کے ماموں اور اس کے بیٹے کو رفتار کروا دیا، تاکہ صلح کے بدلے مذکورہ لڑکی کا رشتہ لے سکے۔پولیس نے شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی، جس کے دوران ملزم نے بیٹی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

Check Also

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *