Home / بزنس / بیرونی سرمایہ کاری میں71فیصد اضافہ معاشی صورتحال میں بہتری لائے گا ،شہباز اسلم

بیرونی سرمایہ کاری میں71فیصد اضافہ معاشی صورتحال میں بہتری لائے گا ،شہباز اسلم

 

 

بیرونی سرمایہ کاری میں71فیصد اضافہ معاشی صورتحال میں بہتری لائے گا ،شہباز اسلم
ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے
غیر ملکی سرمایہ کاری سے نئی انڈسٹریز سے ملکی برآمدات میں اضافہ تجارتی خسارہ کم ہوگا،ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس

لاہور( )تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری شہباز اسلم ڈائریکٹر پاکستان فرنیچرز کونسل نےملک میں مجموعی طور پر بیرونی سرمایہ کاری میں71فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی اور ملک میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے جس سے بے روزگار ی جیسے اہم مسئلہ کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شہباز اسلم نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ،خصوصی اقتصادی زونز اور گوادر بندرگاہ فعال ہونے اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعات کی فراہمی سے دنیا بھر کی معروف کمپنیوں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے اور ملک بھر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیز ی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے حکومت کاصنعتی لحاظ سے پاکستان کو ایشیاءکا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

Check Also

پی آئی اے نے برسوں سے رائج امریکن سسٹم سیبر کو خیر باد کہہ دیا

کراچی:  پی آئی اے انتظامیہ نے برسوں سے رائج امریکن ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *