Home / خبر یں / بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی

بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج ادا کی جائے گی

لاہور: سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج جاتی امراء میں ادا کی جائے گی، رسم قل میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری بھی تعزیت کے لیے جاتی امراء جائیں گے۔دوسری جانب شہبازشریف نے کارکنوں کو بیگم کلثوم نواز کی رسم قل میں شرکت سے روک دیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رسم قل میں صرف خاندان کے افراد ہی شریک ہوں گے لہذا کارکنان اپنےعلاقوں میں ہی قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ برس سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور لندن میں ان کا علاج جاری تھا، وہ 11 ستمبر کو خالق حقیقی سے جاملی تھیں۔

Check Also

(ن) لیگ کے رکن اسمبلی ضیاء الرحمان جعلی ڈگری کیس میں نااہل

      اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *