Home / بزنس / تجارتی وفد ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختارکی قیادت میں سات روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگیا۔

تجارتی وفد ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختارکی قیادت میں سات روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگیا۔

 


لاہور(پ ر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کا تجارتی وفد ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختارکی قیادت میں سات روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگیا۔روانگی سے قبل ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختار نے بتایاکہ تجارتی وفد کا دورہ برطانیہ ممبران کے لےے اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لےے نئی منڈیوں کی تلاش اور پاکستانی پروڈکٹز کو بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی میں مددگار ثابت ہو گا۔وفد پاکستان ہائی کمیشن اور پاک ۔برطانیہ بزنس کونسل کی طرف سے منعقدہ یوکے پاکستان بزنس سمینار میں بھی شرکت کرئے گا،یوکے ۔پاک چیمبر آف کامرس اورآکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دورے کے موقع پر وفد کے ممبران کی برطانیہ کے کاروباری افراد کے ساتھ بزنس ٹو بزنس میٹنگ ہو گئی،برطانیہ کے صنعت و تجارت کے چیمبرز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری ،سیاحت کے فروغ اور جوائنٹ وینچرکے حوالے سے ملاقاتیں کی جائے گئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تجارتی وفود کے تبادلے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
کیپشن فوٹو:
ایف پی سی سی آئی کے تجارتی وفدکابرطانیہ کے سات روزہ تجارتی دورے پر روانگی سے قبل ریجنل چیئرمین عبدالرو¿ف مختارکے ہمراہ گروپ فوٹو۔

Check Also

کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لےے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

  لاہور( پ ر)کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لےے مزید اقدامات کی ضرورت ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *