Home / بزنس / تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے اراکین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا

تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے اراکین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا


لاہور(پ ر) تجا رت اور صنعت سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ٹر یڈ با ڈیز کے اراکین کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔بہاولپور چیمبر سمیت تمام چیمبرز کو اعتماد میں لے کر کام کیا جائے گا۔ فیڈریشن میں ریسر چ اور ڈویلپمنٹ سے متعلق سر گر میو ں کو بڑھانے کے لےے اقدامات کئے جائے گئے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کی نائب صدرو ریجنل چیئرپرسن روحی رضوان نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جاوید اقبال چوہدری کی قیادت میں بہاولپور چیمبر کے وفد کے ایف پی سی سی آئی لاہور آفس دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایف پی سی سی آئی کی نائب صدرو ریجنل چیئرپرسن روحی رضوان نے بہاولپور چیمبر کے وفد کے ارکان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہاکہ بہاولپور چیمبر ایل سی سی آئی کے آر اینڈ ڈی سکیشن سے فائدہ حاصل کرئے،بہاولپور چیمبر کا وفد لاہور چیمبر کا بھی دورہ کرئے۔ اس موقع پر بہاولپور چیمبر کے صدر جاوید اقبال چوہدری نے کہاکہ بہاولپور میں انڈسٹریل اسٹیٹ اور جنوبی پنجاب میں ایکسپو سنٹر کے قیام کے لےے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرئے۔جنوبی پنجاب کو ایف پی سی سی آئی کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جائے۔بہاولپور میں جیب ریلی کے ساتھ ٹریڈ فیئر کے انعقاد کے لےے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرئے۔ ایف پی سی سی آئی اور ٹی ڈیپ کی نمائشوں اور وفود میں بہاولپور چیمبر کو نمائندگی دی جائے۔لاہور چیمبر کے سابق صدر و ایف پی سی سی آئی لاہور کے کوارڈنیٹر محمد علی میاں نے کہاکہ پنجاب کی کاروباری برادری کے مسائل حل کروانے اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرئے گئے۔اجلاس میں ڈاکٹر محمد ارشد، ویمن چیمبر لاہور کی سنیئر نائب صدر شگفتہ رحمن، قیصرہ شیخ، ایل سی سی آئی کے سابق صدر محمود احمد،مبشر حسین،ملک محمد اعجاز و دیگر نے بھی اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

ایف پی سی سی آئی کی نائب صدرو ریجنل چیئرپرسن روحی رضوان کا بہاولپور چیمبر کے وفد کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی لاہور آفس کے دورہ کے موقع پر گروپ فوٹو۔ ان کے ہمراہ عرفان اقبال شیخ، ڈاکٹر محمد ارشد،جاوید اقبال چوہدری،محمد علی میاں ،شگفتہ رحمن، قیصرہ شیخ، محمود احمد،مبشر حسین،ملک محمد اعجاز و دیگر بھی موجود ہیں۔

Check Also

یوان صنعت و تجارت لاہور میں فاﺅنڈرز گروپ کے لیڈرز نے شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے

    لاہور ۔ ۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور میں فاﺅنڈرز گروپ کے لیڈرز ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *