Home / خبر یں / تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا

تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو درخواست بھجوا دی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نئے قائد ایوان کی درخواست بھجوا دی گئی ہے۔ درخواست پارلیمانی امور کی طرف سے بھجوائی گئی ہے اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو نامزدگی کا خط موصول ہو گیا ہے۔ادھر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی راجہ ظفر الحق کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کیا جاچکا ہے۔  جے یو آئی (ف)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے راجہ ظفر الحق کی حمایت کی ہے۔ اس وقت پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں اور مسلم لیگ ( ن ) نے انہیں ہٹاکر اپنا قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا۔ دونوں جماعتوں میں شدید اختلافات موجود ہیں۔

Check Also

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *