تازہ ترین خبریں
Home / خبر یں / تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچنے کے بعد صرف 1386 فٹ رہ گئی ہے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح صرف 1386 فٹ رہ گئی، جس کے نتیجے میں ملک میں پانی کا ذخیرہ ایک ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم رہ گیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار اور اخراج 95 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1122.65 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 39 ہزار اور اخراج 69 ہزار 127 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 45 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہیڈمرالہ میں پانی کی آمد 49 ہزار 34 اور  اخراج 17 ہزار 318 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Check Also

ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *