Home / خبر یں / ترک خاتون اول کا بھارتی وزیراعظم کو نظر انداز کرنا سوشل میڈیا پر وائرل

ترک خاتون اول کا بھارتی وزیراعظم کو نظر انداز کرنا سوشل میڈیا پر وائرل

 

 

رجنٹینا: جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران ترکی کی خاتون اول ایمینی اردوان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو  نظر انداز کرنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔حال ہی میں ارجنٹینا میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کی ایک تقریب کے دوران نریندر مودی کو ترکی کی خاتون اول نے یکسر نظرانداز کردیا، جس پر بھارتی وزیراعظم حیران رہ گئے۔واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی منتظر رہے کہ ترک خاتون اول ان کی طرف رخ کریں گی لیکن ایمینی اردوان نے انہیں نظر انداز کردیا۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم اسی شش و پنج میں رہے کہ آخر ترک خاتون اول نے ان کی جانب توجہ کیوں نہیں مرکوز کی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔واضح رہے کہ  معیشت کے اعتبار سے دنیا کے 20 بڑے ممالک کے گروپ جی 20 کا سربراہ اجلاس 30 نومبر سے یکم دسمبر 2018 تک جاری رہا تھا۔اس اجلاس کے دوران عالمی تجارتی نظام اور امیگریشن کے معاملات میں بہتری پر اتفاق کیا گیا جبکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پیرس معاہدے کے نفاذ پر 19 ممالک نے اتفاق اور امریکا نے انکار کردیا۔ آئندہ سال جی 20 کا سربراہ اجلاس جاپان میں اور 2020ء میں سعودی عرب میں ہوگا۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *