Home / بزنس / تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنائیں گے ،پنجاب کی ہر فیملی کو صاف پانی ملے گا، گورنر پنجاب

تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنائیں گے ،پنجاب کی ہر فیملی کو صاف پانی ملے گا، گورنر پنجاب

 

تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنائیں گے ،پنجاب کی ہر فیملی کو صاف پانی ملے گا، گورنر پنجاب
تاجر برادری کو یورو زون اور امریکہ میں ایکسپورٹ میںتعاون اور ایسی پالیسیاں بنائیں گے جس سے لوگوں کوروزگار ملے گا،چوہدری سرور
FBR میں اصلاحات ، ود ہولڈنگ ٹیکس ، سیکشنB-40 اور B-38 کو ختم کےا جائے، طارق فیروز ، میاں سلیم و دیگر کا حکومت سے مطالبہ

لاہور ۔ (0)۔۔۔۔۔۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر بنائیں گے ،تاجر برادری کو یورو زون اور امریکہ میں ایکسپورٹ میںتعاون کریںگے اور ایسی پالیسیاں بنائیں گے جس سے لوگوں کوروزگار ملیں گے، وہ گزشتہ روز گورنر ہاو¿س لاہور میں انجمن تاجران لاہور کے تاجر کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ،انجمن تاجران لاہور کا تاجر کنونشن گزشتہ روز گورنر ہاو¿س لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کی،تقریب میں سابق وزےر صنعت و تجارت ہمایوں اختر کے علاوہ تاجر برادری کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے شرکاءکے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میں نے جہدوجہد کر کے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا سٹیٹس دلواےا تھا تاہم سابقہ حکومت اس سے استفادہ حاصل نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پنجاب کی ہر فیملی کو پینے کا صاف پانی بہت جلد فراہم کریں گے 20 لاکھ افراد ہر سال گندہ پانی پینے کی وجہ سے مر جاتے ہیں اور 50فیصد افراد گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہسپتالوں میں پڑے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2 کروڑ 20لاکھ بچے جو سکولوں میں نہیں جاتے بہت جلد انہیں بھی سکولوں میںلے کر جائیں گے، جس میں تمام مارکیٹوں کے صدور، چےئرمین، جنرل سیکرٹری و دےگر اہم عہدیداران نے شرکت کی ۔اس موقع پرانجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، سیکرٹری جنرل حاجی طاہر نوید ، جوائنٹ سیکرٹری میاں سلیم نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ حکومت FBR میں اصلاحات کرے ، ود ہولڈنگ ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کےا جائے ، سیکشنB-40 اور B-38 کو ختم کےا جائے ،مارکیٹوں میں ایف بی آر اور محکمہ کسٹم کی جانب سے چھاپوں کے نام پر دکانداروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند کےا جائے ،اشرف بھٹی نے کہا کہ انجمن تاجران حکومت اور تاجر برادری میں پل کا کردار ادا کرے گی ، اور حکومت سے امید کرتے ہیں کہ تاجر برادری کے درینہ مطالبات حل کئے جائیں گے، انہوں نے ےہ بھی کہا کہ وہ گورنر پنجاب سے کہتے ہیں کہ جلد از جلد تاجر برادری کے عہدیداران کی وزےر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کروائی جائے ۔ اس موقع پر میاں سلیم نے کہا کہ تاجر برادری کو وزےر اعظم عمران خان سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں، ضلعی سطح پر مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے مارکیٹوں میں پارکنگ پلازے بنا کر دینے کا وعدہ کےا تھا جو تاحال وفا نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں ٹریفک کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے 10منٹ کا سفر ایک ڈےڑھ گھنٹے میں طے ہوتا ہے اکثر رش میں ایمبولنس پھنسی نظر آتی ہیں اس لئے مین روڈ اور سروس روڈ پر پارکنگ کو فوری طور پر ختم کےا جائے اس کے علاوہ لیسکو حکام کو فوری طور پر احکامات صادر فرمائے جائیں کہ شہر بھر کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میںبجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری تبدیل اور درست کےا جائے ،بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کا سلسلہ بھی ختم ہونا چاہےے ،اس کے علاوہ لاہور کی مارکیٹوں میںسیوریج کا نظام بہتر کےا جائے اگر 15منٹ بارش ہو جائے تو سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں جس سے گوداموں میں بھی پانی بھر جاتا ہے جس سے سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان تاجر برادری کو برداشت کرنا پڑتا ہے جس کا آج تک کسی حکومت نے ازالہ نہیں کےا ۔

Check Also

سلامتی کونسل کا مسئلہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم کرنے سے انکار

نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *