Home / خبر یں / تفقہ صدارتی امیدوار کیلئے مشاورت؛ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی

تفقہ صدارتی امیدوار کیلئے مشاورت؛ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس آج ہورہی ہے۔ کشمیرپوائنٹ مری میں نوازشریف کی رہائش گاہ پرہونے والی اے پی سی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اوراے این پی سمیت دیگرجماعتیں شرکت کریں گی، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اے پی سی میں شریک نہیں ہوں گے تاہم ٹیلی فونک رابطوں میں انہوں نے اے پی سی کے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن)  کی جانب سے صدارتی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اعتزاز احسن کی جگہ متفقہ امیدوار لانے پر زور دیا جائے گا جب کہ پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کے حق میں اپوزیشن جماعتوں کو قائل کرنے کی کوشش کرے گی۔واضح رہے کہ 4 ستمبر کو سینیٹ اور قومی  و صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔ جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی جب کہ پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

Check Also

ترجمان پاک فوج سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، میڈیا سے متعلق امور پر گفتگو

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *