Home / خبر یں / توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے۔

احتساب عدالت کے جج محمد اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے نواز شریف کو سمن برطانیہ بھجوانے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف برطانیہ میں موجود ہیں جنہیں دفتر خارجہ کے ذریعے وارنٹس بھیجے ہیں۔

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔

جج اصغر علی نے کہا کہ فوجداری کیس ہے اس لیے آصف زرداری کو پیش تو ہونا پڑیگا، نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹس پر کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا، وہ دانستہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے۔

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آصف زرداری کے قابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کردیے اور سماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔

Check Also

پشاورمیں غیرت کے نام پرلڑکا لڑکی قتل؛ کفن اورجنازے کے بغیرتدفین کا انکشاف

 پشاور: غیرت کے نام پر6 روزقبل 21 سالہ نوجوان وقاص اور16 سالہ لڑکی کو قتل کرکے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *