Home / کالم / تھانوں میں سیاسی ٹاﺅٹ کاراج سفارش اور مصالحتی کمیٹیاں

تھانوں میں سیاسی ٹاﺅٹ کاراج سفارش اور مصالحتی کمیٹیاں

 

تھانوں میں سیاسی ٹاﺅٹ کاراج
سفارش اور مصالحتی کمیٹیاں
تحریر:علی جان
ای میل aj119922@gmail.com
باقی ممالک کا تونہیں پتا مگرہمارے ملک کا یہ خطرناک المیہ ہے کہ ہمارا کوئی کام بغیرسفارش کے ہونا ممکن نہیں اگربغیرسفارش کے ہوبھی جائے تواس میں کافی وقت لگ جاتا ہے اسی لیے ہم لوگ شارٹ کٹ راستہ استعمال کے یعنی سفارش کراکے اپنے کام کرالیتے ہیں ۔الیکشن 2018میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے کہا تھا کہ ہم سفارشی نظام کوختم کریں گے اورتھانوں کو غیرسیاسی بنائیں گے مگرایسا ہونا دورکی بات اس میں کئی اورچاپلوسی لوگ مل کرمزے لوٹنے میں لگے ہیں ملک کے ساتھ عوام کی بچی کھچی جیب پرڈاکے ڈالنے میں لگے ہیں پنجاب بھرمیں مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ۔جیساکہ سب جانتے ہیں کہ مصالحتی کمیٹیاں غیرسیاسی ہوتی ہیں مگرپی ٹی آئی کی حکومت کوبدنام کرنے کیلئے ایم این ایز اورایم پی ایز میں سیاسی جنگ کی وجہ اورمداخلت کی وجہ سے اب مصالحتی کمیٹیاں سیاسی اورٹاﺅٹ مافیا کی نذرہوگئی ہیں کمیٹیوں میں ایسے چیئرمین اورممبران بنائے جارہے ہیں جنہوں نے پچھلے کئی ادوارمیں تھانوں کی آڑ میں عوام کوخوب لوٹاسیاسی نمائندگان تھانوں کوغیرسیاسی کرنے میںفُل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں حالانکہ مصالحتی کمیٹیوں کی وجہ سے عوام کو انصاف کے حصول کیلئے آسانی مل جاتی تھی جواب ناممکن لگ رہا ہے کیونکہ اب مصالحتی کمیٹیاں غیرسرکاری نہیں رہیں پنجاب بھرمیں مصالحتی کمیٹیاں اندرانی اختلافات کاشکارہوگئیں اور99%ایسے ممبران ہیں جوپچھلے ادوارمیں بھتہ خوری اوراورلوٹ کھسوٹ میں PHDکررکھی ہے اس سیاست کیوجہ سے متعلقہ پولیس بھی پریشان ہوکررہ گئی ہے عوام باربار وزیراعظم خان سے ارداس کررہی ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تھانہ کلچرتبدیل کرکے کرپشن اورتھانے میں ایم این ایزاورایم پی ایز کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں ورنہ یہ مصالحتی کمیٹیاں عوام کوریلیف نہیں دے پائیں گی اسی لیے پنجاب اورخاص طورپرجنوبی پنجاب کے تھانوں کی مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران کی حتمی لسٹ بنانے سے پہلے مقامی ایم این ایز اورایم پی ایز کولگام دیناہوگی ورنہ ان کی اچھالی ہوئی گندگی سے پی ٹی آئی کے ہی ہاتھ خراب ہونے ہیں ۔ویسے توسارے کرپٹ اورٹاﺅٹ سیاستدانوں کوخاص کرضلع مظفرگڑھ کے ان سیاستدانوں کوچلوبھرپانی میں ڈوب مرناچاہیے جن کا نام کا واضع ٹاﺅٹ مافیالسٹ میں ایڈکیا گیا ہے اپنے قارائین سے مظفرگڑھ کے چندتھانوں میںجوسیاسی ٹاﺅٹ حضرات کی لسٹ ہے وہ شیئرکرناچاہوں گا ۔تھانہ شاہ جمال نے مہرغلام علی سابق چیئرمین UCشاہ جمال اورمہرغلام نبی جانگلہ جوعون حمیدڈوگرایم پی اے کے سیاسی ٹاﺅٹ کی لسٹ میں ایڈکیا ہے،عمران اورصادق میرانی جوکہ مہرغلام علی سابق چیئرمین UCشاہ جمال کے سیاسی ٹاﺅٹ کا بھی نام لسٹ میں ہے میاں سلیم اصغرمکول جوکہ باسط بخاری ایم پی اے کے سیاسی ٹاﺅٹ،الطاف کھلنگ کوسلیم مکول کے سیاسی ٹاﺅٹ۔تھانہ قریشی میں عاشق حسین مستوئی ، حضوربخش مستوئی،دلبرسہرانی، قیصرقلندرانی،نعمان آرائیں جوکہ میاں علمدارقریشی ایم پی اے کے سیاسی ٹاﺅٹ میں شامل لسٹ ہیں ۔تھانہ خان گڑھ نے مہرشاکرسیال کونوابزادہ منصورایم پی اے کا سیاسی ٹاﺅٹ لسٹ میں ایڈکیا ہے تھانہ رہیلانوالی نے ملک فیاض کھاکھی افتخارایم این اے کے سیاسی ٹاﺅٹ ،عمرخالدلنگڑیال اورچوہدری اصغرکمبوہ کوملک قسورلنگڑیال ایم این اے ،عبداللہ لنگڑیال اورہارون سلطان کے سیاسی ٹاﺅٹ شامل لسٹ کیا ہیں۔تھانہ جتوئی میں اعظم غزلانی ،ملک نذیرگدارہ،فرحان خان اورنصراللہ کورائی کوایم این اے باسط سلطان کاسیاسی ٹاﺅٹ کانام لسٹ میں ایڈکیا ہے اورتھانہ جتوئی نے نیازحسین کوعبدالقیوم جتوئی سابق ایم پی اے کانام سیاسی ٹاﺅٹ کی لسٹ میں ایڈکیا ہے یاد رہے یہ لسٹ فیسبک،ٹوئٹر، واٹس ایپ ،انسٹاگرام،میسنجرکے علاوہ سوشل میڈیاپربہت زیادہ تعدادمیں پوسٹ اورشیئرکی گئی ہے مگرسوچنے کی بات یہ ہے کہ جن کا نام سیاسی ٹاﺅٹ کی لسٹ میں ایڈکیا ہے وہ کس وجہ سے خاموش ہیں اگرنہ سوچاجائے توہی ٹھیک رہے گاکیونکہ یہ ان ٹاﺅٹ مافیاکاسیاسی فائدہ ضرورہوگااب یہ جوٹاﺅٹ مافیا ہے نیب کوچاہیے پورے پنجاب سمیت ان کا بھی احتساب کرکے ان کی جائیدادیں بنانے کاطریقہ کارچیک کریں ان میں کوئی ایسانہیں جوکروڑپتی نہ ہوکیونکہ انہوں نے لوگوں کی زمینوں پرقبضہ کرکے جائیدادیں بنائیں ہیں ان کے زمینیں پانی نہیں غریبوں کاخون پیتی رہی ہیں۔ عوامی ردعمل ہے کہ ہم امیدرکھتے ہیں کہ عمران خان تھانوں کوغیرسیاسی کریں گے اورسفارشی نظام بھی ختم کریں گے ہم کل بھی تحریک انصاف کوسپورٹ کرتے تھے اورآج بھی کرتے ہیں۔

Check Also

موم کا پتھر

  موم کا پتھر تبصرہ نگار: شہزاد حسین بھٹی “موم کا پتھر” کیمبل پور کے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *