Home / جرائم / تھا نہ مراد پور کے علاقہ کرسچن ٹاﺅن میں شہر ی کو بھتہ نہ دینے پر ملز ما ن کی فائرنگ،

تھا نہ مراد پور کے علاقہ کرسچن ٹاﺅن میں شہر ی کو بھتہ نہ دینے پر ملز ما ن کی فائرنگ،

 

 

سیالکوٹ (بیورورپورٹ) تھا نہ مراد پور کے علاقہ کرسچن ٹاﺅن میں شہر ی کو بھتہ نہ دینے پر ملز ما ن کی فائرنگ،علاقہ میں خوف وہراس،مقدمہ کا اندراج بھی نہ ہو سکا،شہری کاشف تھانہ مراد پور کے علاقہ کر سچن ٹاﺅن میں پان کی دکان چلا رہا ہے کہ وقوعہ سے بیس روز قبل ملز م قادر عرف بلا نے اپنے بھائی عادل کے ذریعہ پیغام بھیجاکہ مجھے ایک لاکھ روپے بھتہ دو ورنہ میں تم کو سر میں فائر مار کر قتل کر دوں گا شہر ی کا شف کے انکار پر چار روز قبل مورخہ 10 مارچ کوملز ما ن قادر عرف بلا اور حمزہ عرف گھوڑا نے دوکا ن کے سامنے دن دیہاڑے سر عام فائر نگ شروع کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے قتل کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔جس سے علاقہ میںخوف و ہراس پھیل گیا،فائر نگ کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر ملا زمین اعجاز اوراے ایس آئی ملک اشرف پہنچے اور موقعہ پر سے ملز ما ن کے پسٹل سے فائر ہو ئے خالی خول اپنے قبضہ میں لے لئے جبکہ ملز مان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجودہے جس میں ملزمان سرعام فائرنگ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ملزمان کی طر ف سے مسلسل جان سے مار نے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔شہری کا شف اور کرسچن ٹاﺅن کے تاجروں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پرملز ما ن کی گرفتاری کا مطا لبہ کیا ہے ۔

Check Also

لاپتا افراد کو بازیاب نہ کرایا تو پولیس افسران کو جیل بھیجیں گے، سندھ ہائیکورٹ

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس نے لاپتا افراد کو بازیاب ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *