Home / نیوز / ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ

ممبئی: معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بالی ووڈ میں ان دنوں پرانی فلموں کے ری میک بنانے کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات کی زندگی پر فلم بنانے کا رجحان بھی پروان چڑھتا جارہا ہے جس کا اندازہ بھارتی کرکٹر دھونی، اظہر الدین، ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ اور دیگر کھلاڑیوں کی زندگی بنی فلموں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا میں اپنے فن سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر بھی فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر فنکاروں پر فلم بنانے کے بعد بہت سے لوگ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا سوچ رہے تھے تاہم ٹینس اسٹار کی زندگی پر فلم بنانے کا سہرا رونی اسکرو والا کے سر سج گیا ہے جوکہ اپنے تجربے سے فلم کو چارچاند لگائیں گے جب کہ فلم کی کہانی ثانیہ کی پیشہ ورانہ زندگی پر مبنی تو ہوگی لیکن فلم میں اُن کی ذاتی زندگی کو زیادہ اجاگر کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ فلم کے لئے ہدایتکار کا حتمی انتخاب بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد فلم میکرز دیگر کرداروں کو کاسٹ کرنے کا عمل شروع کریں گے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا دنیا کی واحد ٹینس اسٹار ہیں جنہوں نے ڈبل سیٹ میں 6 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کئے جب کہ وہ اپنے فنی کیریئر میں 2013 کی ویمبلڈن چیمپیئن شپ بھی جیت چکی ہیں اور اپنی کامیابی کی بدولت بہت سے ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔

Check Also

وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *