Home / جرائم / جاتی میں بااثرافراد ہمارے گھروں کو مسمارکرکے قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، جاتی پریس کلب میں صحافیوں سے شکایت کرتے ہوئے

جاتی میں بااثرافراد ہمارے گھروں کو مسمارکرکے قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، جاتی پریس کلب میں صحافیوں سے شکایت کرتے ہوئے

 

 

 سجاول شفیع اللہ میمن      

 سجاول ۔ جاتی میں بااثرافراد ہمارے گھروں کو مسمارکرکے قبضہ کرنا چاہتے ہیں ، جاتی پریس کلب میں صحافیوں سے شکایت کرتے ہوئے گوٹھ عمربوریو اور سلیمان بوریوکے رہائشیوں نے کہاکہ ہمارے گائوں پر چند بااثرافراد قبضہ کرکے گائوں مسمار کرکے قبضہ کرناچاہتے ہیں ،ہمیں اپنے آبائی گائوں سے بے دخل کرنے کا نوٹس لیاجائے اور بااثرافراد کے خلاف کارووائی کی جائے تاکہ ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہ سکیں ۔

سجاول: سجاول میں پولیس کی جانب سے لاک ڈائون اور دفعہ ایک سو چوالیس کے نام پر غلط طریقہ کار پرشہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ، گذشتہ روز شہرکے بیچ میں چاربجے ہی پولیس نے مٹھائی کی دکان کو بندکراکے مالک کو گرفتارکرلیا، جبکہ دیگردکانداروں کو بھی چاربجے ہی دکانیں بندکرنے کے احکامات جاری کئے ۔علاوہ ازیں شہرمیں خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کو پکڑکرتھانے میں بندکرنے کے اور انہیں رہاکرنے کا پورے دن سلسلہ جاری رہا۔ شہریوں نے پولیس کے اس طریقہ کار کو درست کرکے قانونی طریقہ کاراختیارکرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

سجاول:سجاول ضلع میں پولیس نے لاک ڈائون اوردفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر سینکڑوں افراد کو حراست میں لیاہے پولیس ترجمان کے مطابق لاک ڈائون اور ڈبل سواری کی پابندی پر عمل نہ کرنے پر اننچاس موٹرسائکل اور ایک سو تین افراد کو حراست میں لیکر چھ گھنٹے کے بعد تنبہیہ کے بعد رہاکیاگیاہے ، علاوہ ازیں بڈھوٹالپرمیں شہمیرگلانی ملاح کو گرفتارکرکے بارہ بور پستول اور دو کارتوس برآمد کئے ،بیلو سے گٹکافروش رمضان چانڈیو کو تین سو اسی گٹھکے سمیت گرفتارکرلیاگیا، بٹھورو میں کھورواہ روڈ پرآرا مشین سے مطلوب ملزم بابو ملاح کو گرفتارکرلیاگیا۔

 سجاول: لاک ڈائون کے دوران مسجد سے گرفتارکئے گئے افراد کو پولیس نے ڈپٹی اسپیکرسندہ اسمبلی کی مداخلت پر رہاکردیا، رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سجاول پولیس نے بٹھورو روڈ پر آمڑہ اسٹاپ کے مقام پر فجرکے وقت نماز پڑھنے والے نو شہریوں کو حراست میں لیکرتھانے منتقل کردیا، جس پر آمڑہ اسٹاپ پر احتجاج کیاگیا، واقعے کی اطلاع پر ڈپٹی اسپیکرسندہ اسمبلی ریحانہ لغاری نے ایس پی سجاول سوھائی عزیز سے ملاقات کرکے صورتحال پر گفتگو کی ، جس کے بعد رات گئے دس گھنٹوں کے بعد پولیس نے نمازیوں کورہاکردیا۔ واضع رہے کہ لاک ڈائون اور دفعہ ایک سو چوالیس کے مسلسل نفاذ سے علاقے میں پہلے ہی منفی اثرات نمایاں ہیں اور کاروبارمعطل اور بے روزگاری میں اضافے سے لوگ تنگ ہیں ۔ گھرمیں چولہے جلانے کے انتظام کے لئے لوگ پریشان ہیں ایسی صورتحال میں مساجد سے بھی لوگوں کو بے جاطریقے سے گرفتارکرنے سے عوام میں انتہائی غلط تاثرات پیداہورہے ہیں ۔اور امن امان کاخدشہ ہے مقامی شہریوں نے پولیس رویے کو درست کرنے کی اپیل کی ہے ۔

سجاول: سجاول میں کوروناکے مریضوں کے لئے مزید قرینطینہ بنائے جارہے ہیں تاہم شہرمیں کمیونٹی ہال کو قرنطینہ میں تبدیل کرنے پر اعتراضات سامنے آئے ہیں ۔ شہری رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سجاول میں تعلقہ اسپتال سجاول میں قرنطینہ وارڈ اور آئسولیشن وارڈ قائم ہیں جو کہ انتہائی نامناسب ہیں ان کو شہرسے باہرمنتقل کیاجاناچاہئے ، لیکن انتظامیہ نے مزید قرنطینہ شہرکی گنجان آبادی میں قائم کردیے ہیں ،گرلزڈگری کالیج کے علاوہ کمیونٹی ہال میں بھی قرنطینہ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے ، شہریوں نے اپیل کی ہے کہ قرنطینہ اور آئسولیشن کے لئے شہرسے باہردیوان سٹی میں اچھے انتظامات ہیں دیوان سٹی میں بڑااسپتال اور ہزاروں افراد کے قرنطینہ کی گنجائش ہے اس لئے وہاں پرانتظامات مناسب ہوں گے ،

سجاول: سجاول میں وارڈ نمبرپانچ کے آچارزنگیجوکی جانب سے اپنے بچوں سمیت راشن کے لئے احتجاج اور خودسوزی کے اعلان کے بعد اخبارات اور سوشل میڈیا پررپورٹوں کے بعد پاک نیوی کی جانب سے مذکورہ شخص کو گھرپرراشن مہیاکردیاگیاہے ۔گذشتہ روز پاک نیوی کی جانب سے اس کے گھرمیں راشن کے بیگ فراہم کئے گئے ہیں ۔ پاک نیوی کے اس اقدام کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھاجارہاہے ، پاک نیوی اس سے قبل ساحلی علاقوں میں متاثرین میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے ۔جبکہ کوروناکے پیش نظرانتظامیہ کو ادویات اور دیگرمعاونت فراہم کررہی ہے ۔

Check Also

پولیس کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کا گھٹکا مٹیریل برآمد کیاگیاہے

  سجاول: پولیس کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کا گھٹکا مٹیریل برآمد کیاگیاہے۔پولیس کے مطابق ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *