Home / جرائم / جاتی پولیس نے کراچی کےگھرسے بھاگنے والے بچے کو والدین کے حوالے کردیا

جاتی پولیس نے کراچی کےگھرسے بھاگنے والے بچے کو والدین کے حوالے کردیا

 

سجاول: جاتی پولیس نے کراچی کےگھرسے بھاگنے والے بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہناہے کہ گیارہ جنوری کو غلام شاہ سم اسٹاپ پر لاوارث ملنے والے بارہ سالہ بچے کو مقامی رہائشی امیرحمزہ درس نے پولیس کے حوالے کیا بچے نے اپنانام مصطفیٰ احمد کچھی اور رہائیش ملیرکھوکھراپارکراچی بتائی جس پر پولیس نے مختلف ذرائع سے والدین کو تلاش کرکے رابطہ کیابعدازاں والدین جاتی پہونچ کرشناخت کی اور بچہ والدین کے حوالے کیاگیا۔والدین کا کہناتھاکہ اسکول نہ جانے پر ڈانٹ ڈپٹ کرنے پربچہ ناراض ہوکر جاتی کی بس میں سوارہوگیااور جاتی کے قریب غلام شاہ سم بس اسٹاپ پراترا اور پولیس تک پہونچایاگیاوالدین نے بچے کے ملنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے پولیس کاشکریہ ادا کیا

Check Also

اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل

ساہیوال: پنجاب کی معروف اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *