Home / بزنس / جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اسلام نے عرب کے تاریک ترین گوشے کو روشن ترین گوشے میں بدل دیا

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اسلام نے عرب کے تاریک ترین گوشے کو روشن ترین گوشے میں بدل دیا

 

 

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اسلام نے عرب کے تاریک ترین گوشے کو روشن ترین گوشے میں بدل دیا،اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں ،ہمارے تمام مسائل کا حل اسلام میں ہے اور قرآن ذریعہ نجات ہے ،رمضان المبارک میں اپنا تعلق قرآن اور مسجد سے مضبوط کریں،رمضان کو محض رسم کے طور پر نہ گزارا جائے بلکہ اس کے حقیقی پیغام کو عام کیا جائے ،رسول نے خطبہ حج الوداع کے موقع پر اس امت کو خیر امت کی حیثیت سے فریضہ سونپا،نبوت کا سلسلہ ختم ہو گیا اب امت کا کام ہے کہ وہ کار انبیاؑ کو لے کر چلے،رمضان المبارک میں اللہ سے اپنے تعلق کو مضبوط کرتے ہوئے بقیہ 11ماہ بھی اسی تسلسل کے ساتھ خود کو برائیوں سے بچائیں تو یہ معاشرہ جنت بن سکتا ہے ،مفاد پرستی،مادہ پرستی اور خرام خوری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اس ماہ مقدس میں زیادہ منافع کے حصول میں غریبوں کے منہ سے نوالہ نہ چھینا جائے ،دورنگی کو ترک کرتے ہوئے یک رنگی کو اختیار کریں گے تو اللہ ہماری تمام مشکلات حل کرے گا ،قرآن ہی ذریعہ نجات ہے ،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے فاز پیلس کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عمران عزیز کی جانب سے دئےے گے افطار ڈنر میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صدر جے آئی یوتھ آزادکشمیر نثار احمد شائق نے خطاب کیا ،افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ بدو کہلانے والوں نے جب نبی پاک کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا تو رہتی دنیا تک امر ہو گے عرب تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا بیٹیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا ،جب ان ہی بدﺅں نے کلمہ حق بلند کیا تو شمال جنوب مشرق مغرب میں مینارہ نور کی حیثیت سے رہتی دنیا تک امر ہو گے ،انہوں نے کہاکہ آج مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان خون کی حولی کھیل رہا ہے پیروجوان ہندوستان کے وحشیانہ تشد کا شکار ہیں ہمیں ان کو اپنی دعاﺅں میں یاد رکھنا چاہےے ،دعوت الی اللہ اور خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار ہو کر انسانیت کی خدمت ہی سے ہماری فلاح و کامیابی ممکن ہے ۔

Check Also

پیاف فاونڈرز الائنس امسال بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گا : میاں نعمان کبیر

  پیاف فاونڈرز الائنس امسال بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گا : میاں نعمان کبیر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *