Home / جرائم / جنوبی افریقہ؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 پاکستانی بھائی قتل

جنوبی افریقہ؛ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 پاکستانی بھائی قتل

 

کیپ ٹاﺅن:  جنوبی افریقہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 پاکستانی بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ایک ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے نواحی علاقے میں3 بھائی رضا المصطفیٰ، رضا العطا اور رضا المرتضیٰ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں مزاحمت پر 2 بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے رضا مصطفی کے صاحبزادے فاروق لاہور کے گورنمنٹ کالج میں زیر تعلیم ہیں، مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد، چچا اور تایا گزشتہ 6 سال سے کاروبار کے سلسلے میں جنوبی افریقہ میں مقیم تھے، پیر کی رات ان کے گھر میں ڈکیتی کی اطلاع دی گئی جس میں بتایا گیا کہ اس واقعے کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں والد اور چچا شامل ہیں جبکہ تایا زخمی ہیں۔فاروق کا کہنا ہے کہ ان کے والد ہاکی کے سابق کھلاڑی تھے، لاشوں کی حوالگی کیلیے قانونی کارروائی جاری ہے اور جیسے ہی لاشیں سپرد کی جائیں گی انھیں پاکستان لایا جائے گا۔

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *