Home / جرائم / جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق

جنوبی وزیر ستان: تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ نے لاشوں کو اٹھانے کے لئے گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ واقعے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Check Also

پنجاب میں 7 ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات کا انکشاف

لاہور: پنجاب میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *