Home / خبر یں / جوکرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہی کوہوتا ہے، وزیراعظم

جوکرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہی کوہوتا ہے، وزیراعظم

 مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیئے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر انہیں ہی ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں ہرجگہ کارٹیل ہے جو قیمتوں کو مرضی سے کنٹرول کرتا ہے، مسابقتی کمیشن اپنا کردارادا کرنے میں ناکام رہا، بجلی کی قیمتیں مزید نہیں بڑھا سکتے، بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف سے معاملات طے پا جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جوکرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈرانہی کو ہوتا ہے، میں نہ کرپٹ ہوں نہ پیسے بنا رہا ہوں، ملٹری ایجنسیز کو معلوم ہوتا ہے کون کیا کررہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 (غداری) کا مقدمہ ہونا چاہیئے۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے، معلوم ہونا چاہیئے کہ مولانا فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی۔ آٹا بحران سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اورخسرو بختیارکا نام نہیں۔

وزیراعظم نے کہا الیکشن اصلاحات کے لیے قوانین لارہے ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیومیٹرک سسٹم کو لازمی قرار دیں گے، سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے نہیں ہوں گے، شو آف ہینڈز سے سینیٹ الیکشن کا قانون لائیں گے، اپوزیشن حکومت جانے کی باتیں صرف اپنی پارٹی کو اکھٹا کرنے کے لیے کرتی ہے، یہ سیاسی مافیا ہے ان کو مہنگائی کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے،  پٹواری اور تھانیدار کی کرپشن سے اتنا مسلئہ نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا  میرا میڈیا سے 40 سال کا تعلق ہے، مشرف کو میں نے مشورہ دیا تھا کہ ٹی وی چینلز کو کھولیں، ٹی وی چینلز سے سب سے زیادہ فائدہ میں نے اٹھایا۔ انہوں نے کہا  ڈیڑھ سال سے میرے اوپر ذاتی حملے کیے گئے، کون سے جمہوری ملک میں وزیراعظم کو اس طرح نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا میں اپنا سارا خرچہ خود برداشت کرتا ہوں، ملک نیچے جائے گا تو آنے والی نسلوں کو نقصان ہوگا

Check Also

اٹارنی جنرل انور منصور خان مستعفی ہوگئے

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اٹارنی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *