Home / نیوز / جوہانسبرگ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو مزید 228 رنز درکار

جوہانسبرگ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو مزید 228 رنز درکار

جوہانسبرگ ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو مزید 228 رنز درکار ہیں اور اس کے پاس7وکٹیں موجود ہیں۔میزبان جنوبی افریقا کی پوری ٹیم گزشتہ روز 303 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں اکستان کی جانب سے 3 وکٹوں پر 153 رنز بنائے جاچکے ہیں۔اسد شفیق 48 اور بابر اعظم 17 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور وہ چوتھے روز کا کھیل آگے بڑھائیں گے۔دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز امام الحق اور شان مسعود نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں بلے بازوں نے 67 رنز کی شراکت قائم کی۔امام الحق 35، شان مسعود 37 اور آؤٹ آف فارم اظہر علی نے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کارکردگی پیش کی اور صرف 15 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔یاد رہے کہ پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 262 اور دوسری میں 303 رنز بنائے۔

Check Also

کرس گیل بھی پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلیے تیار

مانچسٹر: ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل بھی پاک بھارت ٹاکرے کے لیے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *