Home / خبر یں / جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، وزیراعظم

جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں جب کہ چین سے بہت بڑا پیکج ملا ہے۔اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، نیپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر بہت بڑا نقصان کیا جب کہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین سے بہت بڑا پیکج ملا ہے، چین نے ابھی تک کسی کو اتنا بڑا پیکج نہیں دیا ہے، سعودیہ عرب سے بھی بڑا پیکج ہوسکتا ہے لیکن تفصیلات عام نہیں کرسکتے، اگر ہمارا پیکج پبلک ہوجائے تو دنیا کے باقی ممالک بھی ایسا ہی پیکج مانگیں گے۔

Check Also

کراچی کے قریب سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ ناکام

کراچی کے قریب گہرے سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی نمونہ نہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *