Home / انٹرویوز / جگنو آزادی مشاعرہ۔۔۔

جگنو آزادی مشاعرہ۔۔۔

 


۔جگنو آزادی مشاعرہ۔۔۔

2018
(رپورٹ ڈائریکٹر نیوز)علمی،ادبی، سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم جگنو انٹر نیشنل لاہور کے زیرِ اہتمام الحمرا ادبی بیٹھک،لاہورمیں ایوب صابر (سعودی عرب) اور نسیم شیخ (کراچی) کے اعزاز میںجگنوآزادی مشاعرہ کاانعقاد۔۔۔نظامت کے فرائض ممتاز شاعرہ،ادیبہ،ماہرِ تعلیم، دانشور،چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ایم زیڈ کنول نے ادا کئے۔صدارت ممتازشاعرکرامت بخاری نے کی۔ مہمانانِ ِگرامی محترم ہارون ناصر،(چیف ایڈیٹر روزنامہ یادیں)ملک عرفان خانی، مسعود چوہدری (سعودی عرب) تھے۔ مہمانِ اعزازراشد محمود (اداکار) اور فیض نعیم وڑائچ (ڈائریکٹڑ)سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال،لاہور ڈویژن) تھے۔
سکاو¿ٹس کی بھرپور شرکت کی۔ ان کی نمائندگی سلیم احمد عالی نے کی۔ا یم زیڈ کنول،چیف ایگزیکٹو تنظیم نے میزبانی کے فرائض انتہائی عمدگی سے ادا کئے۔
وطنِ عزیز میں اکہترویں یومِ آزادی کے سلسلے میں تیاریاں اپنے عروج پر ہیں۔ قوم کا ہر فرد ملی جذبے سے سرشار اس سلسلے میں روز وشب مصروف ہے۔ علمی و ادبی تنظیمیں بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔اسی عزم وعمل کے جذبے سے سرشارعلمی، ادبی،سماجی و ثقافتی روایات کی امین تنظیم ،’جگنو انٹرنیشنل نے بھی اپنی ملی روایت کو نبھاتے ہوئے سالِ گزشتہ کی طرح الحمرا ادبی بیٹھک لاہور میںجگنو آزادی مشاعرے کا انعقاد کیا ۔ پروگرام کی نقابت ممتاز شاعرہ،ادیبہ،ماہرِ تعلیم،دانشور، چیف ایگزیکٹو جگنو انٹر نیشنل ، ایم زیڈ کنول نے اپنے خوبصورت،منفرد اندازمیں کی۔صدارت کے منصب پرکرامت بخاری فائز تھے۔مہمانانِ ِگرامی محترم ہارون ناصر،(چیف ایڈیٹر روزنامہ یادیں)ملک عرفان خانی، مسعود چوہدری (سعودی عرب) تھے۔ مہمانِ اعزازراشد محمود (اداکار) اور فیض نعیم وڑائچ (ڈائریکٹڑ)سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال،لاہور ڈویژن) تھے۔
تقریب کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت نوجوان سکاو¿ٹ ضیاءالحق کو حا صل ہوئی ۔ بعد ازاںنوجوان شاعر زین ثاقیبی نقیبی نے اپنی پر سوز آوازمیںانتہائی عقیدت سے نعت ِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔مقصود چغتائی میڈیا سیکرٹری جگنو انٹر نیشنل نے پروگرام کی رپورٹ پیش کی ۔تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔پہلی نشست میں71 ویں جشنِ آزادی کے حوالے سے مقصود چغتائی اور سلیم احمد عالی ( بوائے سکاو¿ٹس ایسوسی ایشن ،لاہور ریجن )کی زیرِقیادت اپنی ٹیم کے ساتھ قومی ترانہ اور پرچم کشائی کی رسم ادا کی۔ اس کے بعد قومی یک جہتی کے جذبے سے سرشار سکاو¿ٹس نے ملی نغمے پیش کئے ۔نابینا سکاو¿ٹ طارق اور عابد برادرز نے اپنی خوبصورت آواز کے جادو سے محفل کو ایک نیا رنگ دے دیا۔تمام ہال تالیوں سے گونج اُٹھا اور داد و تحسین پیش کی۔
دوسری نشست میں آزادی مشاعرہ کے حوالے سے بزم سجائی گئی۔ سب سے پہلے ایم زیڈ کنول نے میزبان کی حیثیت سے اپنا کلام احباب کی نذرِ سماعت کیا۔اس کے بعد باقاعدہ مشاعرے کا آغاز ہوا۔اقبال راہی، محمد طفیل اعظمی،عبدالمجید چٹھہ ، ممتاز راشد لاہوری،ڈاکٹر ایم ابرار،،ڈاکٹر عاصم بخاری ،وکٹوریا پیٹرک،طاہر ناصر علی، رضوان انجم،فاطمہ غزل ،شیرازانجم،ضیا ءحسین،شہزاد تابش،سلیم احمد عالی اور دیگر نے ملی و قومی جذبے سے معمور خوبصورت کلام سے سماعتوں کو سرور بخشا۔
تقریب کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ سکاو¿ٹس کے دستے نے ممتاز عالمی سکاو¿ٹ مقصود چغتائی کی زیرِ قیادت یونیفارم میں بھر پور طریقے سے شرکت فرمائی۔مقصود چغتائی نے جگنو انٹر نیشنل کا تعارف کراتے ہوئے ایم زیڈ کنول کی بے لوث خدمات کا خاص طور پر ذکر کیا۔ دیگرمقررین نے بھی چیف ایگزیکٹو تنظیم ایم زیڈ کنول کی علم دوستی،جذبہ¿ حب الوطنی اور ادب نوازی کو سراہا ۔تقریب میںسید سلمان ضیائ، عاصم تنہا،عرفان حافی،حنا جاوید، چوہدری محمد صدیق،مرزا حمزہ،محمد اسامہ ندیم،محمد اعظم،محمد عبداللہ راز،محمد شہزاد دھول،محمد شہزاد،عمر سعید خان،محمد رضوان،نظام دین،ایم اسامہ ندیم،امیر حمزہ،ڈاکٹر منیب شفقت،خلیق احمد،ایم نعمان،عبدالحق،ایم نعمان ریاض،عبدالغفار بٹ،عامر حمید،مسز عابد چوہدری،عمران جاذب،ایم جاوید (اعجم)،میاں لئیق الرحمٰن،ذوالفقار،عابد چوہدری، وجاہت تبسم کے علاوہ شاعروں، ادیبوں، سکاو¿ٹس ،طلبہ، اور ممتازعلمی، ادبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ایک حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ تقریب کے انعقاد کے سلسلے میں چیف ایڈیٹریادیں جناب ہارون ناصرنے نہ صرف خصوصی دلچسپی لی بلکہ عملی طور پر بھی میڈیا کوریج کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔ اس کے لئے جگنو انٹر نیشنل کی تمام ٹیم ان کی فروغِ ادب کے لئے خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ۔لاہورسٹی چینل نے پروگرام کی لائیو کوریج کی۔حسیب اعجاز عاشر نے روزنامہ آفتاب کے نیٹ ورک سے پروگرام کی ریکارڈنگ کی۔ایم زیڈ کنول نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں ریفریشمینٹ کے ساتھ یہ خوبصورت اور یادگار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

Check Also

نمائندہ خصوصی اظہراقبال مغل کی پاکستانی کی مشہور و معروف سنگر ایکٹریس محترمہ ہیر صاحبہ سے

  نمائندہ خصوصی اظہراقبال مغل کی پاکستانی کی مشہور و معروف سنگر ایکٹریس محترمہ ہیر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *