Home / شوبز / جھانوی کپور کا مختصر لباس کترینہ کیف کو کھٹکنے لگا

جھانوی کپور کا مختصر لباس کترینہ کیف کو کھٹکنے لگا

 ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ جم میں جھانوی کپور کے مختصر لباس پر فکرمند ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ  نیہا دھوپیا کے چیٹ شو ’’بی ایف ایف وِد ووگ‘‘ میں شرکت کے دوران جب کترینہ سے پوچھا گیا کہ اس شخصیت کا نام بتائیں جو جم اور ورک آؤٹ کے نام پر حدود سے تجاوز کررہا ہو؟کترینہ کیف نے اس سوال کا جواب کچھ یوں دیا ’’کوئی اور نہیں، لیکن میں جھانوی کپور کے جم میں بہت مختصر لباس پر فکرمند ہوں۔ وہ اکثر میرے جم آتی ہے اور ہم مل کر ورزش کرتے ہیں۔ یہی پریشانی ہے۔‘‘واضح رہے کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کہی جانے والی کترینہ کیف اپنی فٹنس کے حوالے سے بہت حساس ہیں اور وہ عالیہ بھٹ سمیت کئی اداکاراؤں کو دوران ورزش فٹنس کے حوالے سے نسخے بھی دیتی رہتی ہیں۔

Check Also

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو فروخت کی اجازت دے دی

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج میںوئل میں ترمیم کرکے بینکوں کو فارن کرنسی کی خریدو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *