Home / شوبز / جھانوی کپور کی فلم’’دھڑک‘‘مداحوں کو بھاگئی

جھانوی کپور کی فلم’’دھڑک‘‘مداحوں کو بھاگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم’’دھڑک‘‘ریلیز کے پہلے روز 8 کروڑ سے زائد کمائی کرکے پرستاروں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کی فلم ’’دھڑک‘‘گزشتہ روز ریلیز کردی گئی۔ فلم کی کہانی امیر لڑکی اور غریب لڑکے درمیان محبت اورپھر اس محبت کے درمیان آنے والی مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘کا آفیشل ری میک ہے جب کہ اسے بالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر نے پروڈیوس کیاہے۔فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کے پہلے دن کا بزنس ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز 8 کروڑ 71 لاکھ کماکر عالیہ بھٹ کی پہلی فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔سری دیوی کی موت کے بعد ان کے چاہنے والوں کو ان کی بیٹی کی فلم کاشدت سے انتظارتھا جب کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ جھانوی کپور فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کا خلا پُر کرنے میں شا ید ہی کامیاب ہوسکے۔ تاہم فلم ریلیز کے بعد جھانوی کپور کی اداکاری مداحوں کو بھاگئی۔جھانوی کپور فلم میں نہ صرف بہترین اداکاری کرتی نظرآئیں بلکہ بہت خوبصورت بھی لگ رہی ہیں جب کہ ایشان کھتر کی اداکاری کو بھی لوگوں کی جانب سے بےحد سراہا جارہا ہے۔

Check Also

’ لبیک اللھم لبیک‘، حجاج وقوف عرفہ کیلیے میدان عرفات میں جمع

مکہ مکرمہ: فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھرسے حجاز مقدس پہنچنے والے لاکھوں کلمہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *