Home / تعلیم / جھگیوں میںمقیم بچوں کی تعلیم کیلئے کوشاں ڈور آف اویئرنیس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

جھگیوں میںمقیم بچوں کی تعلیم کیلئے کوشاں ڈور آف اویئرنیس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

 


جھگیوں میںمقیم بچوں کی تعلیم کیلئے کوشاں ڈور آف اویئرنیس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
ڈور آف اویئرنیس ملک سے جہالت کے اندھیرے دور کرنے کیلئے علم کی شمعیں روشن کر رہا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس
ہماری کوشش ہے کہ جھگی سکولوں کا جال پورے پاکستان میں پھیلائیں۔روبا ہمایوں
لاہور ( )صوبائی دارالحکومت لاہور میں جھگیوں میںمقیم بچوں کی تعلیم کیلئے کوشاں ادارے ڈور آف اویئرنیس کی مقامی ہوٹل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ملک کی نامور شخصیات اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد ن نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈور آف اویئرنیس کی چیئرپرسن مسز روبا ہمایوں نے کی۔ تقریب میں تقریب میں پروفیسر ایم اے رف رف ،عروج آصف،روٹری کلب کے گورنر مسٹر اینڈ مسز شہلا تعظیم،درشن سنگھ،فاروق مرزا اورلائنز کلب کے عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈور آف اویئرنیس کے مختلف سکولوں کے طلبہ نے اپنی اپنی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کے دل جیت لئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ڈور آف اویئرنیس کی تعلیم کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں قابل قدر ہیں‘ آج ڈور آف اویئرنیس کی کاوشوں کی بدولت ہزاروں مستحق خاندانوں کے بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس ملک سے جہالت کے اندھیرے دور کرنے کیلئے یہ ادارہ علم کی شمعیں روشن کر رہا ہے ہمیں چاہئے کہ معاشرے کو جہالت کے اندھیرے سے دور کرنے کیلئے اس ادارے کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب اس ادارے کے طلبہ و طالبات پاکستان کی ترقی میں اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔یہ ادارہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں بہترین کردار ادا ر رہاہے۔ چیئرپرسن مسز روبا ہمایوں نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ ڈور آف اویئرنس مشکل حالات میں بھی جھگیوں میں مقیم بچوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہہماری کوشش ہے کہ جھگی سکولوں کا جال پورے پاکستان میں پھیلائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم سے سرشار ہو سکیں۔تقریب میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کیے گئے اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا گیا جبکہ ادارہ ہذا میں کام کرنے والے سٹاف کوان کی اچھی کارکردگی پر اسناد بھی دی گئیں۔

Check Also

خطاطی کی عادت آپ کو اعصابی تناؤ سے بچاتی ہے، تحقیق

  ندن: خطاطی کا فن تمام تہذیبوں اور معاشروں میں یکساں اہمیت کا ایک قدیم ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *