Home / خبر یں / حب میں مسافر کوچ حادثے میں 9 افراد جاں بحق

حب میں مسافر کوچ حادثے میں 9 افراد جاں بحق

حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو پاک نیوی اسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا، ریسکیو ذرائع - فوٹو: فائل

کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب میں کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو پاک نیوی اسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Check Also

نادرا میں ایک دن کے لئے بھی غلط آدمی قابل قبول نہیں، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نادرا ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *