Home / بزنس / حکومت اور تاجروں کے درمیان اچھے متوازن تعلقات معاشی ترقی کی ضمانت ہیں

حکومت اور تاجروں کے درمیان اچھے متوازن تعلقات معاشی ترقی کی ضمانت ہیں

 

حکومت اور تاجروں کے درمیان اچھے متوازن تعلقات معاشی ترقی کی ضمانت ہیں: ملک طاہر جاوید
معاشی نشوونما ، جی ڈی پی گروتھ کی راہ میں رکاوٹیں دور کی جائیں: خواجہ خاور رشید، ذیشان خلیل

لاہور( ) حکومت اور تاجروں کے درمیان اچھے اور متوازن تعلقات کامیابی کی کلید ہیں، آج کے دور میں تاجر معیشت کی ڈرائیونگ فورس بن چکے ہیں لہذا حکومت کاروبار کے لیے ماحول کو دوستانہ شکل دے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے سابق صدر محمد علی میاں، آپما کے محمد سلیم بیکیا باﺅ محمد بشیر، حاجی حبیب نور اور خامس سعید بٹ نے بھی خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید ، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت کو وہ رکاوٹیں دور کرنا ہونگی جو کاروباری ترقی کو متاثر کررہی ہیں۔ اس سے جی ڈی پی گروتھ ریٹ بھی بڑھانے میں مدد ملے گا جو 4.71فیصد کے گرد گھوم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیاں تب ہی مطلوبہ نتائج دے پائیں گی جب انہیں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، یہ کپاس، دودھ پیدا اور کوئلے، سونے، چاندی و تانبے کے ذخائر رکھنے والا بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کے ذخائر کی مالیت پاکستان کے جی ڈی پی سے تین گنا زیادہ ہے اور صرف دو فیصد ذخائر سے پچاس سال تک کے لیے بیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے ویلیوایڈیشن اور بجلی و پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے بڑے آبی ذخائر تعمیر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ لاہور چیمبر پیپر اور پیپربورڈ انڈسٹری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا، آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن تعلیم عام آدمی کی پہنچ میں رکھ کر سماجی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ اپنی تجاویز جلد لاہور چیمبر کو بھجوائے تاکہ انہیں متعلقہ حکومتی اداروں کو بھجوایا جاسکے۔

Check Also

پنجاب میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

 کراچی: پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ (پی اوایل) نے اخلاص بلاک میں تیل اورگیس کا بڑاذخیرہ دریافت ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *