Home / خبر یں / حکومت نے تندور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

حکومت نے تندور کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

 لاہور: حکومت نے  تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا ہے۔ 

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق تندروں کے صارفین سے یکم جولائی سے پہلے کے نافذ العمل نرخ لیے جائیں گے، اس سلسلے میں اوگرا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوجائے گا جب کہ تمام روٹی تندور کمرشل صارفین جنہوں نے اضافی ریٹ کے ساتھ بل جمع کرائے ہیں وہ صارفین بلوں کی درستگی کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفاتر سے رجوع کریں تاکہ ان کے گیس کے بل ہرانے نرخوں کے حساب سے ایڈجسٹ کر دیے جائیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ایک برس کے دوران گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے ، رواں سال کے بجٹ میں کئے گئے اضافے کے بعد تندور کی روٹی مہنگی ہوگئی تھی۔

Check Also

وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحال کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو بحال کردیا. اسلام آباد ہائی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *