Home / تعلیم / حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب میں تعلیم عام کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں

حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب میں تعلیم عام کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں

 

 

داو¿دخیل
حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب میں تعلیم عام کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں لیکن افسوس کہ داو¿دخیل گرلز ہائی سکول جس کے ساتھ گندگی کے ڈھیر تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کا مقد بن گئے ہیں سکول کے گیٹ کے سامنے لگے گندگی کے ڈھیر میونسپل کمیٹی داو¿دخیل کے چیرمین کی کارکردگی کا پر سوالیہ نشان ہیں ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی داو¿دخیل کے کونسلروں پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر آصف علی خان ،عصمت اللہ خان ،حبیب اللہ خان و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے داو¿دخیل کی غریب عوام پر ٹیکسوں کے ڈرون حملے تو کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے بدلے میں عوام کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہے گرلز ہائی سکول کے ساتھ لگے گندگی کے ڈھیروں نے سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیو ں کو ذہینی مریض بنا دیا ہے ان کا سکول میں تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے وہی اہل محلہ کی زندگی بھی اجیر ن ہو گئی ہے میونسپل کمیٹی کا صفائی اور ہیلتھ کے نام پر ماہانہ 80000روپے خرچ کیے جا رہے ہیں لیکن شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی نااہلی کا منہ چڑا رہے ہیں جب کہ شہرمیں سیوریج کی بند لائینوں کی وجہ سے محلوں کی گلیاں جوہڑوں کا منظر پیش کر رہی ہیں سکول کے ساتھ لگے کے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے طالبات اور اہل محلہ جلدی بیماریو ں کا شکا ر ہو رہے ہیں اور چیرمین اخبارات میں اپنے بہترین کارکردگی کی خبریں لگوا کر اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے کی ناکا م کو شش کر رہے ہیں جبکہ اہلیان داو¿دخیل کو سب حقیقت کا علم ہے کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کی حالت کیا ہے ڈی سی میانوالی از خود نوٹس لیں اور داو¿دخیل کی عوام کو عذاب سے نجات دلائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
داو¿دخیل (ضیانیازی سے )
داو¿دخیل ایک لاکھ آبادی کا شہر ہے لیکن واپڈا سب آفس نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو 15کلو میٹر دور کالاباغ میٹر کے حصول کے لیے اور بلوں کی درستگی کے جانا پڑتا ہے داو¿دخیل میں سب آفس کے قیا م سے داو¿دخیل کے ہزاروں صارفین سمیت خیر آباد ،اسکندر آباد ،گلن خیل ، پکی شاہ مردان ،ٹھٹھی شریف ،ڈھیر امید علی شاہ ،پائی خیل ،کوٹ وسطی ، کوٹ بیلیاں کے ہزاروں صارفین اس سب آفس سے مستفید ہو سکیں گے ان خیالات کا اظہار کونسلر وں شیر داد خا ن ،اقبال خان ،لیبر کونسلر تجمل شاہ ،نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ داو¿دخیل میانوالی کے بعد دوسرا بڑ اشہر ہے لیکن ابھی تک واپڈا آفس نہیں ہے جس کی وجہ سے عوام کو بجلی کے میٹروں ،اور بلوں میں درستگی کے لیے کالاباغ جانے پڑتا ہے انہوںنے ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل ،ڈی سی میانوالی ،ایکسین واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ داو¿دخیل میں واپڈا سب آفس کا قیام عمل میں لاکر عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔۔۔۔۔
داو¿دخیل (ضیانیازی سے )
فرزند میانوالی امیر عبد اللہ خان نیازی کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی ملنا علاقہ مکڑوال سمیت میانوالی کے لیے بھی فخر ہے ایسے سپوت اپنے علاقہ کے لیے فخر ہوتے ہیں اور امیر عبد اللہ خان نیازی پسماندہ ترین علاقہ سے نکل کر آج ایس ایس پی کے عہدے پر پہنچے ہیں ان کو ترقی ملنے پر داو¿دخیل کے سنیئر صحافی حاجی ضیاءاللہ خان نیازی ،الحاج امان اللہ خان ،ظفر اللہ خان ،حاجی ثناءاللہ خان ،حاجی سمیع اللہ ظفر نے مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ فرزند میانوالی امیر عبد اللہ خان نیازی اپنے ضلع کا نام ملک میں روشن کریں گے ان کی ترقی میانوالی کی ترقی ہے اس عمر میں ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی ملنا کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ مزید میانوالی کا نام روشن کریںگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Check Also

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو دی جانے والی سفری سہولیات کو معیاری اور محفوظ بنانے کیلئے

  سیالکوٹ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *