Home / خبر یں / حکومت کی جانب سے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز

حکومت کی جانب سے ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے شجر کاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے آج سے شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے، مہم کو پلانٹ فار پاکستان کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت 5 سال میں 10 ارب درخت اگانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہری پور میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کریں گے اور آج ملک کے بڑے شہروں میں 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ہر صوبے میں وہاں کی زمین اور موسم کے لحاظ سے مختلف اقسام کے پودے لگائے جائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو مختلف شہروں میں قائم 190 مراکز میں مفت پودے فراہم کریں گی۔لوچستان میں وزیراعلیٰ جام کمال نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا، ان کاکہنا تھا کہ آج بلوچستان میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے،  لوگ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے درخت کاٹتے ہیں، اس لئے صوبے کے باسیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرِریلوے شیخ رشید نے پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا، شہر میں آج 5 ہزار پودے لگائیں جائیں گے۔

Check Also

ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج چیلنج کردیے

کراچی: ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *