Home / جرائم / خضدار میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 7 افراد جاں بحق

خضدار میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 7 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خضدار زاوہ کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ امدادی اداروں نے واقعے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ ڈی سی خضدار نے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے، خواتین اور ہندو برادری کے افراد بھی شامل ہیں۔

Check Also

صفورہ چورنگی پر بچے کی ہلاکت، گولی کا خول پولیس اہلکار کے اسلحے سے میچ کرگیا

    کراچی: صفورہ چورنگی یونیورسٹی روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ سے جاں ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *