Home / بزنس / خواتین کو زخمی کرنے والے درندے کو جلد گرفتار کیا جائے

خواتین کو زخمی کرنے والے درندے کو جلد گرفتار کیا جائے

 

خواتین کو زخمی کرنے والے درندے کو جلد گرفتار کیا جائے ۔ایاز میمن موتی والا
شہر میں خوف کے باعث عوام کے ساتھ تاجربرادری کا بھی نقصان ہوتا ہے
تاجربرادری نے ہر برائی کے خلاف پولیس اور رینجرز کی مدد کی ہے۔
تاجر رہنما اختر بھٹی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں تاجر رہنماﺅں سے خطاب۔
کراچی ()کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ تاجربرادری نے ہر برائی کے خلاف پولیس اور رینجرز کی مدد کی ہے ، خواتین کو زخمی کرنے والاکوئی بھی ہو اسے جلد سے جلد گرفتار کرنا چاہیے ،یہ شخص جہاں شہر قائد کی خواتین میں خوف کا سبب بنا ہواہے وہاں یہ پولیس کے لیے بھی دردسر بن چکاہے ،ملزم کہاں سے آتا ہے اور کہاں چلا جاتاہے اس کا پتہ لگانا پولیس کا کام ہے جس کے لیے مقامی شہریوں پر فرض ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجر رہنما اختر بھٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکاءسے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ شہر میں خوف کے باعث عوام کے ساتھ تاجربرادری کا بھی نقصان ہورہاہے کیونکہ اس قسم کی دہشت گردی کے باعث دکانوں کا بند ہونا تاجروں کے لیے نقصان دہ ہے جس سے چھوٹے تاجروں کا روزہ مرہ کا نقصان ہوتا ہے ،اس بات کا کھوج لگانا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ عمل کراچی کا امن ایک بار پھر سے خراب کرنے کے مترادف ہے اس کے علاوہ اس عمل سے پولیس کی کارکردگی پر بھی انگلیاں اٹھتی ہے کہ فلاں ملزم اس قدر واقعات کے باوجودبھی گرفتار نہ ہوسکاہے ۔انہوںنے کہاکہ میں تاجر برادری کے رہنماﺅں کی جانب سے اس پروقار تقریب کا اہتمام کرنے پرشکر گزار ہو،ایاز میمن موتی والا نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تاجروں کی مشاورت سے معاشی پالیسیاں مرتب کرتی تو آج ملک کی معیشت کا اس قدر برا حال نہ ہوتا، معاشی صورتحال کی بہتری اسی صورت میں ہے کہ وزیر خزانہ سمیت معیشت کے ساتھ جڑے تمام وزراءفوری طور پر استعفیٰ دیں کیونکہ ان ہی لوگوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان کا معاشی نظام اندھیروں میں ڈوب چکاہے ،انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں پولیس کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے اے ڈی خواجہ ایک بہادر پولیس افسر ہے جنھوں نے سخت ترین حالات میں بھی اپنے فرض کو نبھاکر ایک ایماندار پولیس افسر ہونے کا ثبوت دیاہے۔

Check Also

ڈالر کی قدر میں اچانک 3 روپے کا اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *