Home / جرائم / خوشاب: سنگدل خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کوقتل کردیا

خوشاب: سنگدل خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کوقتل کردیا

 

خوشاب: صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں ایک سنگدل خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ خوشاب کے علاقے جوہرآباد میں پیش آیا، جہاں خاتون نے اپنے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد خود ہی تھانہ سٹی میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے

Check Also

پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ

 راولپنڈی: پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *