تازہ ترین خبریں
Home / تعلیم / دارارقم سکول عبداللہ پور کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد

دارارقم سکول عبداللہ پور کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد

 

 

فیصل آباد: دارارقم سکول عبداللہ پور کیمپس کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالہ کا انعقاد پولو گراﺅنڈ ریلوے کالونی میں کیا گیا ۔جس میں سکول کے تمام تر طلباءو طالبات کے ہمراہ بچوں کے والد ین نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ سپورٹس گا لہ کی صدارت ڈائریکٹر سکول ہذا مسز شاہد ہ شمع نے کی ۔ اس موقع پر طلباءو طالبات نے رکسہ کشی ، جمپنگ دوڈ، مارشل آرٹس، چاٹی ریس ، ودیگر کھیلوں میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکول ہذا مسز شاہد ہ شمع نے کہاکہ اس طرح کے پروگرام میں بچوں پڑھائی کے ساتھ ساتھ بچوں کی فٹس بھی ظاہر ہوتی ہے اور آج کل جو بچوں کے ساتھ ہمارے معاشرے میں جو کچھ ہو رہاہے ہم بچوں کو مارشل آرٹس بھی سیکھاتے ہیں تاکہ یہ بچوں مشکل وقت میں اپنی مد د خود کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ دارارقم سکو ل کی تعلیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہاہے اساتذہ پوری محنت اور لگن سے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں‘ میری دعا ہے کہ اس سکول کے بچے اسی طرح محنت اور لگن سے پڑھیں اور کھیلوں میں بھی اپنا منوارہے ہیں اور اپنے سکول کا نام آسمان کی بلندیوں تک لے جارہے ہیں تقریب کے اختتام پر پوزیشنز حاصل کرنیوالے طلباءاور طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔

Check Also

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات31 جولائی تک بڑھانے کا فیصلہ

  کراچی: صوبائی محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات 31 جولائی تک بڑھانے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *