Home / شوبز / دبئی؛ بھارتی گلوکار میکا سنگھ برازیلین خاتون کو ہراساں کرنے پر زیر حراست

دبئی؛ بھارتی گلوکار میکا سنگھ برازیلین خاتون کو ہراساں کرنے پر زیر حراست

ابو ظبی: معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دبئی پولیس نے برازیلین خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔دبئی کے مرقبات پولیس اسٹیشن میں 17 سالہ برازیلین لڑکی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ گلوکار میکا سنگھ نے انہیں نازیبا اور غیر اخلاقی تصاویر بھیجی ہیں جس کے بعد دبئی پولیس نے گلوکار کو رات تین بجے گرفتار کرلیا۔میکا سنگھ کی ٹیم کے ممبر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میکا سنگھ ایک کنسرٹ کی غرض سے ابوظبی میں موجود تھے جہاں ایک لڑکی کی جانب سے قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے جہاں اُن سے سوال جواب کیے جارہے ہیں۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *