Home / نیوز / دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ

 

 

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اسے کینگروز پر 300 سے زائد کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق اور حارث سہیل نے چوتھے روز کھیل شروع کیا تو امام الحق 23 اور حارث سہیل صفر رنز پر موجود تھے۔گزشتہ روز آسٹریلوی ٹیم 202 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز شروع کی تاہم دن کے اختتام پر پاکستان نے صرف 45 رنز پر 3 وکٹیں گنوائیں۔پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف مجموعی طور پر 325 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ دوسری اننگز میں امام الحق 23 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔کھیل کا تیسرا روزدوسری اننگز میں پاکستان کو پہلا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں ہوا جنہوں نے پہلی اننگز میں سنچری اسکور کی تھی تاہم وہ صرف 17 رنز بناسکے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 38 کے مجموعی اسکور پر گری جب بلال آصف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے حالانکہ وہ نائٹ واچ مین کے طور پر آئے تھے۔ اس کے بعد اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تیسرے دن کا کھیل اختتام کو پہنچا۔ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی اوپنرز کے سوا کوئی بلے باز نمایاں بیٹنگ نہ کرسکا، ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پہلی وکٹ پر 142 رنز کی شراکت قائم کی اور پوری ٹیم 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کو کینگروز پر 280 رنز کی سبقت بھی حاصل ہوئی۔پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایرون فنچ 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 160 تک پہنچا تو شان مارش 7 رنز بنانے کے بعد بلال آصف کا شکار بنے۔اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ سب سے زیادہ 85، مچل مارش 12، پیٹر سڈل 10 اور کپتان ٹم پین 7 رنز بناسکے جب کہ ٹریوس ہیڈ، مارنس لیبسچگنی اور مچل اسٹارک بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپی پہلی اننگز میں محمد حفیظ اور حارث سہیل کی سنچریوں کی بدولت 482 رنز بنائے تھے۔

Check Also

نرسنگ کے نصاب میں ذیابطیس کو بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت نے ذیابیطس کنٹرول کے لیے نرسنگ نصاب میں شوگر کو بطور مضمون شامل کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *