Home / نیوز / دنیائے ٹینس کے دوسپراسٹارز ایک ساتھ شکست سے دوچار

دنیائے ٹینس کے دوسپراسٹارز ایک ساتھ شکست سے دوچار

شکاگو: لیور کپ میں دنیائے ٹینس کے دو سپراسٹارز راجرفیڈرر اور نوواک جوکووچ پہلی بار جوڑی بناکر ایک ساتھ ٹینس کورٹ میں اترے لیکن اس ڈبلز میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شکاگو میں لیور کپ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں جس میں یورپ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کے سوئس اسٹار راجرفیڈرر اور سربین اسٹار نوواک جوکووچ کا سامنا ٹیم یورپ کے جیک سوک اور کیون اینڈرسن سے ہوا۔شائقین نے پہلی بار دونوں چیمپئنز کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تاہم  فیڈرر اور جوکووچ اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، پہلے سیٹ میں انہوں نے حریف جوڑی پر 7-6 سے برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں جیک اور اینڈرسن  نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اسٹارز جوڑی کو 6-3 سے شکست دے  کر مقابلہ ایک  ایک سے برابر کردیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں یورپین ٹیم نے ریسٹ آف ڈی ورلڈ کی اس ڈریم جوڑی کو 6-10 سے ہراکرسب کو حیران کردیا۔ میچ کے دوران فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی دلچسپ حرکات سے شائقین کافی لطف اندوز ہوئے۔

Check Also

نرسنگ کے نصاب میں ذیابطیس کو بطور مضمون شامل کرنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت نے ذیابیطس کنٹرول کے لیے نرسنگ نصاب میں شوگر کو بطور مضمون شامل کرنے ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *