Home / نیوز / دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع

دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع

 لاہور: دورہ جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے دوران ایک تین روزہ پریکٹس میچ سمیت 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ 26 دسمبر کو جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ جس کی وجہ سے پہلے مرحلے میں ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگا، منتخب کرکٹرز کی روانگی 13 دسمبر کو طے ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے پر چند دن کھلاڑی آرام کریں گے۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کھلاڑیوں کے ساتھ آج لاہور پہنچ رہے ہیں جب کہ چیف کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ لوڈن کی جنوبی افریقا روانگی کا پروگرام ہے۔ اظہر محمود انگلینڈ چند دن رک کر جنوبی افریقا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ذرائع کے مطا بق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد حفیظ، سعد علی، میر حمزہ اور بلال آصف باہر ہوجائیں گے۔ 16 رکنی ٹیم میں فخرزمان، اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم،اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، محمد عباس، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *