Home / نیوز / دوسرا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

برمنگھم: دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔برمنگھم میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم میں ان فٹ عثمان خواجہ کی جگہ پیٹر ہینڈز کومب کو شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ ورلڈکپ کے لیگ میچز میں آسٹریلیا نے 9 میں سے 7 میچز کھیلے اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 6 میچز میں فاتح رہی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سیمی فائنل سے قبل راؤنڈ میچز میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دی تھی جب کہ وارم اپ میچ میں بھی آسٹریلوی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں انگلش سائیڈ کو 12 رنز سے زیر کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

Check Also

نیب میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی امداد کے خلاف شعبہ قائم

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہیڈکوارٹرزمیں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *