Home / شوبز / دپیکا اور رنویر کو سندھی رسومات کے مطابق شادی بھاری پڑگئی

دپیکا اور رنویر کو سندھی رسومات کے مطابق شادی بھاری پڑگئی

روم: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ جہاں اپنی شادی کی خوشیاں منارہے ہیں وہیں ان کی شادی پر تنازع کھڑا ہوگیا۔15 نومبر کو دپیکا  پڈوکون اور رنویر سنگھ  اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو میں سندھی رواج کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم دونوں کو سندھی رسوم کے مطابق شادی کرنا مہنگا پڑگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی ایک رسم ’آنند کاراج‘ پر اٹلی میں مقیم سکھ کمیونٹی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے مذہبی قواعد کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ کمیونٹی نے شادی کی تقریب کے لیے  لیک کومو سے 150 کلومیٹر دور گوردروارے سے مذہبی کتاب (گرو گرنتھ صاحب) منگوانے پرغصے کا اظہار کیا ہے۔اطالوی سکھ آرگنائزیشن کے سربراہ سُکھ دیو سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی مذہبی کتاب(گرو گرنتھ صاحب)کو گوردوارے کے علاوہ  کہیں اور نہیں لے جایا جاسکتا، اسے ہوٹل یا بینکوئٹ ہال میں بھی لے جانے کی اجازت نہیں ہے، لہٰذا سُکھ دیو نےان کی مذہبی کتاب کو شادی کی تقریب میں لے جانے کے لیے  اکال تخت جتھیدار (اکال تخت کے سربراہ) سے معاملے کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ 14 اور 15 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی دپیکا اوررنویر کے استقبالیے کی تقریب بنگلور اورممبئی میں 21 اور 28 نومبر کو منعقد کی جائے گی

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں شہید 11 نوجوانوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 11 بے گناہ نوجوانوں کی شہادت کیخلاف ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *