Home / خبر یں / دھاندلی زدہ ایوان چلنے نہیں دیں گے، حمزہ شہباز

دھاندلی زدہ ایوان چلنے نہیں دیں گے، حمزہ شہباز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح ہارس ٹریڈنگ کی روایت دہرائی گئی تاہم دھاندلی زدہ ایوان چلنے نہیں دیں گے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد امیدوار حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی کامیابی کی منزل ہے، آج ایوان میں حلف اس لئے لے رہے کہ جمہوریت کی گاڑی کو چلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارقتل کے مقدمے میں ملوث ہیں جب کہ ماضی کی طرح ہارس ٹریڈنگ کی روایت دہرائی گئی تاہم دھاندلی زدہ ایوان چلنے نہیں دیں گے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ آگے آگے رازکھلیں گے تو بہت کچھ سامنے آئے گا جب کہ 30 دنوں میں پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد فارم 45 پر دستخط نہیں ملے جب کہ اسپیکر کے انتخاب میں ہمارے 12 ووٹ اسپیکر کو پڑگئے۔

Check Also

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *