Home / شوبز / رانی مکھرجی کو سلمان خان کی ضرورت پڑگئی

رانی مکھرجی کو سلمان خان کی ضرورت پڑگئی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو 11 سال بعد بالآخر سلمان خان کی ضرورت پڑ گئی۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان شوبز کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں مادھوری ڈکشٹ، کاجول, ایشوریا رائے بچن اور اداکارہ رانی مکھرجی شامل ہیں۔ ماضی میں رانی مکھرجی اور سلمان کی جوڑی کو بے حد پسند کیاجاتا تھا دونوں ایک ساتھ 7 فلموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ دونوں آخری بار 11 سال قبل فلم’سانوریا‘ میں نظر آئے تھے۔ گوکہ ’سانوریا‘میں دونوں کا ایک ساتھ کوئی سین نہیں تھا لیکن دونوں کے کردار بہت زیادہ اہم تھے۔شوبز انڈسٹری میں سلمان خان کا سفر کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود کامیابی سے جاری ہے تاہم رانی مکھرجی کا کیرئیر زوال کا شکار ہے لیکن اپنے کیرئیر کو دوبارہ اونچائیوں پر پہنچانے کے لیے رانی مکھرجی کو ایک بہتر اسکرپٹ کی تلاش تھی جو انہیں ’ہچکی‘کی صورت میں ملا۔فلم ’ہچکی‘کے متعلق رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ یہ فلم انہیں ایک بار پھراسی مقام پر پہنچادے گی جہاں پر وہ ماضی میں تھیں، تاہم اپنی فلم کی تشہیر اور لوگوں کو’ہچکی‘کی جانب متوجہ کرنے کے لیے رانی مکھرجی کو اپنے پُرانے ساتھی اداکار سلمان خان کی ضرورت پڑگئی۔ یہی وجہ ہے کہ رانی اپنی فلم کی پروموشن کے لیے سلمان خان کے مقبول ترین شو’بگ باس 11‘میں جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کے دوران رانی مکھرجی سلمان خان کے بہت سے رازافشا کریں گی جو صرف انہیں معلوم ہیں جب کہ سلمان بھی رانی کے بہت سے راز کھولیں گے، مداحوں کو بے صبری سے اس شو کے آن ایئر ہونے کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ فلم’ہچکی‘میں رانی مکھرجی نینا ماتھورنامی ایک ایسی ٹیچر کا کردار نبھارہی ہیں جو ٹوریٹ سنڈروم جیسی بیماری میں مبتلا ہیں تاہم وہ اپنی بیماری اور کمزوریوں پر قابو پاکر ایک نئی ہمت سے زندگی کی نئی شروعات کرتی ہیں۔ فلم’ہچکی‘اگلے ماہ 23 فروری کو ریلیز کی جائےگی۔

Check Also

ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج چیلنج کردیے

کراچی: ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج کو ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *