Home / جرائم / راولپنڈی میں ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لے اڑے

راولپنڈی میں ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لے اڑے

راولپنڈی: حیدر روڈ پر 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ راولپنڈی کے علاقے حیدر روڈ پر 6 ڈاکو بینک سے 14 کروڑ روپے اور کئی کلوسونا لوٹ کر فرار ہوگئے، بینک منیجر کا کہنا کہ ڈاکو رات 2 سے4 بجے کے دوران بینک میں داخل ہوئے، ایک سیکیورٹی گارڈ کو باندھا اور دوسرے کو بے ہوش کردیا، ڈاکوؤں نے کٹر کے ذریعے بینک کے تمام لاکرز کاٹے اور ان میں موجود کئی کلو سونا اور 14 کروڑ روپے لیکر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم بھی ساتھ لےگئے، پولیس نے بینک کے 2 گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

Check Also

پنجاب میں 7 ماہ کے دوران بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات کا انکشاف

لاہور: پنجاب میں رواں سال کے پہلے 7 ماہ میں بچوں سے زیادتی کے 844 واقعات ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *