Home / نیوز / راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی قیمت 50اور 100روپے ہوگی

راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی قیمت 50اور 100روپے ہوگی

راولپنڈی میں ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: پاک بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی قیمت 50اور 100روپے ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق7سے11 فروری تک شیڈول میچ کیلیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہونگے، اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ ریٹ100 روپے مقرر کیے گئے ہیں، راولپنڈی میں ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اپریل میں کراچی میں ہونے والے واحد ون ڈے اور ٹیسٹ کیلیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بھی بعد میں سامنے لائی جائیں گی۔

Check Also

اٹارنی جنرل انور منصور خان مستعفی ہوگئے

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اٹارنی ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *