Home / جرائم / رحیم یارخان کے قریب قومی شاہراہ پربس اورٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

رحیم یارخان کے قریب قومی شاہراہ پربس اورٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

رحیم یارخان: قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم سے 6 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔ رحیم یارخان کے نواحی علاقہ فتح پورپنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پرمسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موٹروے اورپنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے جائے حادثہ کو کارڈن آف کرکے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو شیخ زائد اسپتال منتقل کردیا۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا، حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔

Check Also

محراب پور : زمین ملکیت کا تنازعہ، وڈیراشاہی سے متاثر شخص کا پریس کلب پر احتجاج، کارروائی کا مطالبہ

محراب پور : زمین ملکیت کا تنازعہ، وڈیراشاہی سے متاثر شخص کا پریس کلب پر ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *