تازہ ترین خبریں
Home / شوبز / رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے

رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے۔بالی ووڈ کی ایک اورخوبصورت جوڑی  رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی رواں سال جون میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنا کر ہمیشہ کے لیے ایک ہوجائے گی۔ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق رنبیرکی والدہ نیتو کپور کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جلد سے جلد منگنی کرلے۔رنبیرکپور اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید نیتو کپور رنبیر کو شادی سے پہلے کی رسم ’روکے‘ کے لیے بھی منالیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کپورفیملی کے کچھ زیادہ ہی قریب آگئی ہیں، انہوں نے سال نو بھی نیویارک میں رنبیر کے گھر والوں کے ساتھ منایا تھا۔

Check Also

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا

شارجہ: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا جب کہ قومی شاہین ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *