Home / شوبز / رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے، کرن جوہر

رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہر ثابت ہوں گے، کرن جوہر

ممبئی: نامور بالی ووڈ ہدایت کاروپروڈیوسرکرن جوہرکا کہنا ہے کہ رنبیر کپور دنیا کے بہترین شوہرثابت ہوں گے۔کرن جوہرنے حال ہی میں اپنے ریڈیو شو’’کالنگ کرن‘‘ کے دوران  نہ صرف رنبیرکپورکے دلچسپ سوالوں کے جواب دئیے بلکہ انہیں بہترین مشوروں سے بھی نوازا۔شو کے دوران رنبیر کپورنے کرن جوہرسے پوچھا اگر آپ کسی رشتے میں کوئی غلطی کرتے ہیں اوروہی غلطی دہراتے ہیں تو آپ اپنی غلطی کس طرح درست کرسکتے ہیں؟ جس کے جواب میں کرن جوہر نے کہا بہتر ہے آپ اس رشتے سے باہر نکل جائیں کیونکہ ایک ہی غلطی کو بار بار دہرانا ٹھیک نہیں۔بعد ازاں رنبیر نے کرن جوہر سے کہا آپ میری گرل فرینڈ کو میرے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟ جس پرکرن جوہر نے جواب دیا ’’آپ دنیا کے بہترین شوہرثابت ہوں گے‘‘۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا میں ان دنوں رنبیرکپوراورعالیہ بھٹ کے درمیان نزدیکیوں کے چرچے ہیں جب کہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں دونوں مستقبل میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Check Also

ملائیشیا سے پاکستان کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اورتاریخ پرمبنی ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *