Home / شوبز / رنویر کے دپیکا کو شادی کے موقع پر دئیے گئے تحفے کی قیمت کتنی؟

رنویر کے دپیکا کو شادی کے موقع پر دئیے گئے تحفے کی قیمت کتنی؟

ممبئی: رنویرسنگھ نے اپنی دلہن دپیکا پڈوکون کو قیمتی انگوٹھی کا تحفہ دیا ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔بھارتی میڈیا میں اس وقت رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی کے چرچے جاری ہیں، پورے میڈیا کی توجہ دونوں اسٹارز کی شادی کے لباس اور دلہن کے زیورات  پر مرکوز ہے، تاہم میڈیا میں جس چیز کے چرچے سب سے زیادہ ہورہے ہیں وہ رنویر سنگھ کی جانب سے دپیکا کو دیا جانے والا پہلا تحفہ ہے۔رنویر سنگھ  نے اپنی دلہن دپیکا کو خوبصورت انگوٹھی کا تحفہ دیا ہے جس میں قیمتی ہیرا جڑا ہے، انگوٹھی کی قیمت ایک کروڑ  تین لاکھ سے دو کروڑ سات لاکھ کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ دپیکا کی شادی کی تصاویر میں انگوٹھی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون سے قبل بھارتی میڈیا میں اداکارہ انوشکا شرما، سونم کپور، ایشوریا رائے بچن اور شلپا شیٹھی  کی قیمتی انگوٹھیوں کے چرچے بھی جاری رہ چکے ہیں۔

Check Also

کراچی کے قریب سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ ناکام

کراچی کے قریب گہرے سمندر سے تیل اور گیس کے ذخائر کا کوئی نمونہ نہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *