Home / بزنس / زراعت ہماری معےشت کا سب سے بڑا

زراعت ہماری معےشت کا سب سے بڑا

رائس اےکسپورٹرز اےسوسی اےشن آف پاکستان (رےپ ) کی طرف سے منعقدہ خصوصی اجلاس کے موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفےق رجوانہ،رےجنل چےئرمےن اےف پی سی سی آئی چوہدری عرفان ےوسف،نائب صدرسارک چےمبرافتخار علی ملک اور دےگر کا گروپ فوٹو۔

 

 

لاہور( پ ر )زراعت ہماری معےشت کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔آبادی کی اکثرےت براہ راست ےا بالواسطہ،اس شعبے پر منحصر ہے۔اےکسپورٹ مےں اضافے کےلئے اےگری کلچر کے شعبہ کو خصوصی مراعات اور توجہ کی ضرورت ہے۔ ہمےشہ کی طرح اس سال بھی اےف پی سی سی آئی اےگری کلچر سمےت تمام شعبوں مےں پاکستان کی اےکسپورٹ مےں اضافہ کےلئے اپنا کردار ادا کرئے گئی۔ اےگری کلچر سےکٹر مےں جدےد رےسرچ اور ٹےکنالوجی کو متعارف کروانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خےالات کا اظہار فےڈرےشن آف پاکستان چےمبرز آف کامرس اےنڈ انڈسٹری (اےف پی سی سی آئی) کے نائب صدر و رےجنل چےئرمےن چوہدری عرفان ےوسف نے رائس اےکسپورٹرز اےسوسی اےشن آف پاکستان (رےپ )کی طرف سے منعقدہ خصوصی اجلاس مےں کےا۔انہوں نے مزےد کہاکہ پاکستان باسمتی کا اصل گھر ہے۔پاکستان مےں کےڑے مار کےمےکل کے استعمال کا تناسب دےگر ممالک کی نسبت کم ہےں ،پاکستانی کسان سےنٹری اور فےوٹو سےنٹری کے طرےقوں کا استعمال کرتے ہےں جس سے ہماری مصنوعات انسانی صحت کے لئے صحت مند اور محفوظ ہوتی ہے۔ اصل (باسمتی چاول370) پہلی دفعہ پاکستان کے صوبہ پنجاب مےں کاشت کےا گےا تھا اور اس کے بعد اس کی فصل دےگر ممالک مےں شروع کی گئی۔ان نے کہاکہ پاکستان کے چاول کی طلب مےں اضافہ ہوا ہے اور ہم اس سال 3.8ملےن ٹن چاول برآمد کرنے کی توقع رکھتے ہےں جو 2.3بلےن ڈالر کی اےکسپورٹ ہو گئی ۔اس سال چاول کی مجموعی پےدوار کا تخمےنہ تقرےبا سات ملےن ٹن ہے جو پچھلے سال سے زےادہ ہے۔

Check Also

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ

فرانس کے سابق تجارتی ایڈوائزر مائیکل سیکولیس کا اپنی مسزچانٹل کے ہمراہ چنیوٹ کا دورہ ...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *